ولیمسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

   

کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن باپ بن گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ ولیمسن نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شائع کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے ۔انسٹا گرام پر تصویر شائع کرنے کے بعد ولیمسن کو مبادکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ان کی پوسٹ کو ایک گھنٹے میں 2.5 لاکھ سے زیادہ لائک مل چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ہوئی ٹسٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں ولیمسن نے اپنے کیریر کی بہترین 251 رنزکی اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اس اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس ٹسٹ کے بعد ولسمین رخصت پر تھے ۔یاد رہے کہ اس وقت نیوزی لینڈ ونڈیز اور پاکستان کی میزبانی کررہاہے۔