نئی دہلی :سابق خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا کو امریکہ میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے آج کہا کہ مسٹر کواترا جلد ہی چارج سنبھالیں گے ۔انڈین فارن سروس کے 1988 بیچ کے افسر ونئے موہن کواترا 14 جولائی کو خارجہ سکریٹری کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ۔ ان کی جگہ ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رہے وکرم مستری کو نیا خارجہ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔