سری نگر: کشمیر کے لیے وندے بھارت ٹرین کے آغاز سے پہلے شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اشوک کمار ورما نے جمعہ کے روز سری نگر سے کٹرہ تک اپنے دورے کے دوران اس اسپیشل ٹرین کے ٹریک کا معائنہ کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو اس ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ جنرل منیجر اشوک کمار ورما کی قیادت میں ایک ٹیم نے سری نگر سے کٹرہ تک ایک ریل کار میں اس خصوصی ٹرین کے ٹریک کا معائنہ کیا۔