وندے ماترم کو قومی ترانہ قرار دینے کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو ایک درخواست کو خراج کردیا جس میں ’’وندے ماترم‘‘ کو ’’جن گن من‘ کے مماثل یا قومی ترانہ قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ چیف جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس سی ہری شنکر نے کہا کہ دستور کی دفعہ 226 کے اختیارات کے تحت اس درخواست پر سماعت کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔ بنچ نے کہا کہ ’’وندے ماترم کو قومی ترانہ یا قومیت گیت قرار دینے کیلئے مدعی علیہ (مرکز) کو ہدایت دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ بنچ نے سماعت کے دوران کہا کہ ’’وندے ماترم‘‘ پہلے ہی ایک قومی گیت ہے اور درخواست گذار کو اس سے واقف رہنا چاہئے۔ بی جے پی کے ایک لیڈر اور وکیل اشوینی کمار اپادھیائے یہ درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ باحکم چندرا چٹرجی کے تحریر کردہ اس کو نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کے تحریر کردہ قومی ترانہ ’’جن گن من‘‘ کے مماثل احترام دیا جائے۔