وندے ماترم کو قومی گیت کے مساویانہ درجہ دینے ہائیکورٹ میں درخواست

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور وکیل اشوینی کمار اپادھیائے نے آج دہلی ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کی جس میں اُنھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ قومی گیت جنا گنا منا جس کو رابندر ناتھ ٹیگور نے تحریر کیا تھا کے مساویانہ درجہ بنکم چندر چٹرجی کے تحریر کردہ وندے ماترم کو بھی دیا جائے۔ درخواست گزار نے خیال ظاہر کیاکہ دونوں گیتوں کا رتبہ مساویانہ ہے اور دونوں قابل عزت ہیں لیکن جنا گنا منا آزادیٔ ہند کی تحریک میں اہم حصہ ادا کیا تھا جبکہ وندے ماترم میں قوم کے کردار اور اسٹائیل کو اہمیت دی گئی ہے۔ اپادھیائے نے اپیل کی کہ وندے ماترم کو نہ صرف تمام اسکولس بلکہ تمام کام کی جگہوں پر پڑھا جانا چاہئے۔ اس سے قبل اکٹوبر 2017 ء میں بھی دہلی ہائیکورٹ میں اس طرح کی ایک پی آئی ایل داخل کی گئی تھی جس کو ہائیکورٹ نے خارج کردیا تھا۔