ونستھلی پورم میں سڑک حادثہ، کمسن بچی ہلاک

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ سائی ناتھ کالونی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دیڑھ سالہ کمسن بچی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب ایم سریشتا اپنے مکان کے سامنے کھیل رہی تھی کہ نامعلوم کار نے اِسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں سریشتا کے سر پر گہرا زخم آیا اور ماں باپ نے اُسے خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس ونستھلی پورم نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔