ونپرتی میں ریوینیو ڈیویژن دفتر کا افتتاح

   


ونپرتی۔/19نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع مستقر میں موجود دفتر ریونیو ڈیویژن دفتر کا تعمیر نو کے بعد افتتاح انجام دیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ریاستی وزیر زراعت و مارکیٹنگ سری سنگی ریڈی نریجن ریڈی، مہمان اعزازی ضلع پریشد چیرمین لوک ناتھ ریڈی، ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ، جوائنٹ کلکٹر ونپرتی وینو گوپال نے شرکت کی۔ ونپرتی ڈیویژن آفیسر شریمتی ایس پدماوتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نریجن ریڈی نے کہا کہ ونپرتی ڈیویژن دفتر خستہ حال میں تھا اسپیشل فنڈز کے ذریعے تعمیر کروایا گیا۔ ریکارڈز روم میں تمام ریکارڈز کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کے بعد تمام ریکارڈز کو بہتر حالت میں محفوظ کیا گیا۔ ڈیویژن دفتر کو ماڈل کے طور پر تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر ریونیو ڈیویژن آفسر ایس پدماوتی نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے او سید عبدالمتین،ایم آر او سوجتا، ونپرتی بلدیہ وائس چیئرمین واکٹی سریدھر،ڈی پی آراو عبدالرّشید اور دیگرعہدیداروں موجود تھے۔