بارباڈوس12اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر نے اعتراف کیا کہ ون ڈے کپتان سے “صرف ایک کھلاڑی” کے طور پر تبدیل ہونا اتنا آسان نہیں ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں ہولڈر کی جگہ کیرن پولارڈ کو کپتان مقرر کیاگیا تھا اور انہوں نے اعتراف کیا کہ عام کھلاڑی کے طور پر نئے تقاضوں کو پورا کرنا مشکل تھا۔ ہولڈر نے کرکٹ کلکٹئو پوڈکاسٹ سیکہاکہ ایمانداری سے کہوں تو ایک عام کھلاڑی کے طور پر کھیلنا آسان نہیں ہے۔ہولڈر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ گزشتہ چند سالوں میں ان کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ کی آٹھ اننگز میں آٹھ وکٹ لئے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے 10 ون ڈے میں 69.85 کے اوسط اور 75.4کے اسٹرائک ریٹ سے صرف سات وکٹ لئے تھے۔ہولڈر نے کہاکہ میری کارکردگی میری توقع کے عین مطابق نہیں تھی لیکن میں اس سے ناخوش نہیں ہوں. میں زیادہ پریشان اس لیے نہیں ہوں کیونکہ مجھے اپنی صلاحیت کا علم ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔28 سالہ ویسٹ انڈین کھلاڑی نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹ میں کپتانی کرنے سے ذہنی اور جسمانی طور سے تھکن رہتی تھی لیکن ون ڈے سے کپتانی چھوڑنے کے بعد وہ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کر پائیں گے۔ہولڈر نے کہاکہ مجھے دسمبر میں ہندستان کے ساتھ سیریز کے بعد وقفے کی ضرورت تھی۔میں نے 2019 میں تمام سیریز کھیلیں اور ?اؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی لیکن اس کے بعد مجھے آرام کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس بارے میں سوچنے کی ضرورت تھی کہ میں کس طرح اپنے کھیل کو بہتر کروں اور ایک کھلاڑی کی وجہ سے کس طرح ?ھیلوں۔ ہولڈر نے اپنے کیریئر میں 150 سے زیادہ وکٹ لئے ہیں اور وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔