ونگس انڈیا ، آج اور کل عوام کے لیے کھلا رہے گا

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بیگم پیٹ ایرپورٹ حیدرآباد پر منعقد ہو رہا ہے ملک کا بڑا ایر شو ، ونگس انڈیا 20 اور 21 جنوری کو صبح 10 بجے سے عوام کے لیے کھلا رہے گا ۔ پارکنگ کا انتظام بائسن پولو گراونڈ اور ویزلی بوائز اسکول میں رہے گا ۔ اس مقام کے لیے شٹل بسیس دستیاب ہوں گی ۔ اس کے لیے ٹکٹ کی قیمت 958 روپئے ہے ( بشمول آن لائن فیس بکنگ ) اس ایر شو میں ایرو اسپیس کی بڑی کمپنیاں ان کے ماڈلس ڈسپلے کررہی ہیں اور کئی کمپنیوں نے اسٹالس لگائے ہیں ۔ اس میں 25 طیاروں بشمول بوئنگ کے 777-9 اور ایر بس A350 کا ڈسپلے کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف مقامات پر تیار کئے گئے ہیلی کاپٹر اور ایر کرافٹس کا بھی ڈسپلے کیا جارہا ہے ۔۔