ونیزویلا میںبحریہ کے کپتان کی حوالات میں موت پر کشیدگی

   

Ferty9 Clinic

کاراکاس 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے اپوزیشن نے بحریہ کے کپتان کی موت کی مذمت کی جن کا انتقال پولیس کی تحویل میں ہوا ہے۔ اُنھیں صدر مادورو کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جج نے اسپتال کے واقعات کی تفصیلات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اپوزیشن قائد جُوان گائد نے ایک ویڈیو فلم میں اتوار کی رات عہد کیاکہ وہ کیپٹن کی موت کی بین الاقوامی ٹریبونلس میں مذمت کریں گے۔ اُنھوں نے فوج سے مادورو کے اقتدار سے بیدخلی کے لئے مہم کا آغاز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ونیزویلا کی حکومت نے کہاکہ موت کی تحقیقات کی جائیں گی اور اپنے اِس دعوے کا اعادہ کیاکہ بحریہ کا کپتان اُن فوجی عہدیداروں کے گروپ میں شامل تھا جو مادورو کے خلاف بغاوت کی سازش کررہے تھے۔ ونیزویلا میں حال ہی میں مادورو صدر ونیزویلا منتخب ہوئے ہیں۔