ونیزویلا میں گنے کے کھیت میں آگ ،12 ہلاک

   

کاراکس ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے صوبہ آراگوا میں گنے کے کھیت میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی اور 13 دیگر جھلس گئے۔ پٹاذو نیوز نے بتایا کہ اراگوا میں جمعرات کو آگ لگنے سے 12 افراد کی موت ہو گئی اور 13 دیگر جھلس گئے ہیں ۔جھلسنے والوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جن میں سے تین بچوں کی حالت نازک ہے ۔ فائر بریگیڈ عملہ اورسول ڈیفنس افسر جائے وقوعہ پر راحتی کاموں میں مصروف ہیں۔