ونیش کی اپیل مسترد ہونے کا مطلب ہے کہ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی تعداد چھ تمغوں پر مشتمل ہوگی جس میں ایک چاندی اور پانچ کانسی شامل ہیں۔
پیرس: اولمپک کھیلوں کے فائنل سے ان کی نااہلی کے خلاف ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی اپیل کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ (سی اے ایس) کے ایڈہاک ڈویژن نے مسترد کر دی ہے، ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے بدھ کو کہا۔
ونیش کو گزشتہ ہفتے خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل کی صبح وزن کے وقت 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں اولمپکس سے ونیش کی نااہلی پر سی اے ایس کا فیصلہ 16 اگست تک ملتوی
ایک بیان میں، ائی اواے کے صدر پی ٹی اوشا نے “سی اے ایس کے واحد ثالث کے فیصلے پر صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا جس میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی(ائی او سی) کے خلاف درخواست خارج کردی گئی۔”
ائی اواے نے کہا، “14 اگست کے فیصلے کا آپریٹو حصہ، جس نے پیرس اولمپک گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں مشترکہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے ونیش کی درخواست کو مسترد کر دیا، اس کے خاص طور پر اور بڑے پیمانے پر کھیلوں کی برادری کے لیے اہم مضمرات ہیں۔”
ونیش کی اپیل مسترد ہونے کا مطلب ہے کہ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی تعداد چھ تمغوں پر مشتمل ہوگی جس میں ایک چاندی اور پانچ کانسی شامل ہیں۔