ون نیشن ون ٹیکس محکمہ سیاحت کے فروغ میں معاون

   

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کے اعلامیہ کا
محکمہ ٹرانسپورٹ تلنگانہ سے خیرمقدم
حیدرآباد : ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ تلنگانہ نے ون نیشن ون ٹیاکس پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے اور ڈپارٹمنٹ کا احساس ہیکہ اس اقدام سے سیاحت کے فروغ میں کافی مدد ملے گی اور بیرونی سیاحوں کے علاوہ ملکی سیاحوں کو راغب کیا جاسکتا ہے اور قومی سطح پر سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا۔ اس اقدام کو ڈومیسٹک ٹورازم کیلئے مددگار بنایا جارہا ہے۔ منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے ان دنوں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نیشنل پرمٹ نظام میں ترمیم کا اعلان کیا ہے اور نیشنل پرمٹ کے اصولوں کا احاطہ کرتے ہوئے سنٹرل موٹرسیکل وہیکل رولس 1989ء میں ترمیم کی جائے اور ون نیشن ون ٹیکس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس نظام کو باقاعدہ بنایا جائے۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام کا تلنگانہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے خیرمقدم کیا ہے اور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمولے سے ٹوریسٹ وہیکل کو ایک ہی جگہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا یعنی ایک ٹول پر ٹیکس ادا کرنے کے بعد انہیں پھر کوئی ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے صرف سیاحت سے متعلق گاڑیوں کیلئے رہے گا اور اس طرح کے اقدام سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔