نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پیشہ وارانہ سلامتی ہیلت اور ورکنگ کنڈیشنس کورٹ پر عمل کرتے ہوئے معمول کے شعبہ میں ورکرس کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ ون نیشن ون پے ڈے سسٹم کو مرکز کی جانب سے متعارف کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ وزیرلیبر سنتوش گنگوار نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ماہ پین انڈیا سنگل ویسڈے ہونا چاہئے۔ مختلف شعبوں میں ورکرس کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سلسلہ میں بہت جلد قانون منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر لیبر نے کہا کہ ہم یکساں اقل ترین اجرت لانا چاہتے ہیں۔ تمام شعبوں میں ورکرس کو یکساں اجرت دی جائے۔ مرکزی حکومت نے او ایس ایچ کورٹ کو روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ او ایس ایچ کورٹ کو 23 جولائی 2019ء میں لوک سبھا میں متعارف کیا گیا تھا۔