ووٹر شناختی کارڈ کی بجائے 18 دستاویز رائے دہی کیلئے قبول

   

حیدرآباد:تلنگانہ الیکشن کمیشن نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی رائے دہی میں حصہ لینے کیلئے بطور ثبوت 18 دستاویزات کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے شناختی کارڈ کی عدم موجودگی کی صورت میں رائے دہندے پولنگ اسٹیشن میں متبادل دستاویزات پیش کرتے ہوئے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ان دستاویزات میں آدھار کارڈ ، پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، ریاستی ، مرکزی حکومت ، عوامی شعبہ کے اداروں کا شناختی کارڈ ، عوامی شعبہ کے بینکوں ، پوسٹ آفیس یا ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی بینکس کی پاس بک ، پیان کارڈ ، اسمارٹ کارڈ (این پی آر) ، منریگا جاب کارڈ ، ہیلت انشورنس اسمارٹ کارڈ ، سابق فوجی کی پنشن بک ، اسمبلی اورکونسل کے سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ ، راشن کارڈ معہ تصویر ، ایس سی ، ایس ٹی بی سی سرٹیفکٹس معہ تصویر ، فریڈم فائٹر شناختی کارڈ ، آرمس لائسنس معہ تصویر ، جسمانی معذور سرٹیفکٹ ،لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے شناختی کارڈ اور پٹہ دار پاس بک معہ تصویر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پریسائڈنگ آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر مذکورہ دستاویزات کو قبول کریں۔