حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے انتباہ دیا ہے کہ اگر فہرست رائے دہندگان میں کسی شخص کے نام دو علاقوں میں پائے جائیں تو ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیو کمار نے کہا کہ ووٹر لسٹ کے بارے میں کمیشن کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کئی نام ایسے ہیں جو ایک سے زائد حلقہ جات میں موجود ہیں جن کا بوگس رائے دہی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔1
فہرست رائے دہندگان کو ملک بھر میں شفاف بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائے دہی اور فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے بارے میں شعور بیدار کریں۔1