ایک ماہ تک ’’ہیلت الیکٹورل پروگرام ‘‘ کریم نگر میں ضلع کلکٹر کا انکشاف
کریم نگر۔/31 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکم اگسٹ سے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے واقف کروایا۔ چہارشنبہ کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا خصوصی پروگرام منظم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی 2020 کے قومی ووٹر اندراج پروگرام کا یکم اگسٹ سے شروع کیا جارہا ہے۔یکم اگسٹ تا 31 اگسٹ ایک ماہ بغیر غلطی کا ہیلت الیکٹورل رول پروگرام ہوگا اس ایک ماہ کے عرصہ میں ووٹر لسٹ میں نام میں غلطی ہو یا تصویر صحیح نہ ہو یا پھر تاریخ پیدائش غلط ہو یا پھر پتہ میں غلطی ہو یعنی ووٹر شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی غلطی ہو تو درست کرالی جاسکتی ہے۔ شناختی کارڈ کو فہرست میں دیکھ کر درست کرلینے کی گنجائش ہے یا ووٹر ٹسٹ میں نام ہی نہ ہو یا پھر گھر کا پتہ غلط ہو تو ایسے افراد متعلقہ بی ایل او کے پاس یا پھر آن لائن اندراج کروالیں۔ گھر گھر آکر بھی سروے کیا جائے گا۔ فوت شدہ افراد کی بھی اطلاع دیں اور کوئی نقل مقام کرچکے ہوں تو بھی ان کا نام درج کروادیں ۔ چناؤ کے عین وقت احتجاج مناسب طریقہ نہیںہوگا ۔ چنانچہ اس خصوصی پروگرام میں اپنے حق رائے دہی کے استفادہ کیلئے آپ کے نام کا اندراج ووٹ لسٹ میں ہونے کی تصدیق کرلیں اور اگر نام نہ ہو تو درج کروالیں۔ اس کے ساتھ جنوری تک جو بھی ووٹ ڈالنے کے قابل ہوجائیں گے وہ بھی اپنا نام درج کروالیں ۔ ووٹ ڈالنے کیلئے شناختی ووٹر کارڈ کے ساتھ مزید آپ کا ایک اور شناختی کارڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔ نمائندہ سیاست کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام درج ہو اور آپ کے پاس شناختی ووٹر کارڈ نہ ہو تو بھی آپ دیگر کوئی بھی شناختی کارڈ آدھاریا ڈرائیونگ لائسنس دکھلا کر ووٹ دے سکتے ہیں۔ اگر ووٹر لسٹ میں نام نہ ہو مگر آپ کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو تو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس پریس کانفرنس میں کلکٹر سرفراز احمد کے ساتھ ریجنل آفیسر پراونیا، ضلع ریونیو آفیسر بھکشا نائیک، محکمہ بلدیہ کمشنر وینو گوپال ریڈی، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی ڈی این بھاسکر اور دیگر موجود تھے۔