کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو انتخابی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے میں شامل اہلکاروں سے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو شامل کریں جو 18 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور کسی کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر خارج نہ کریں۔ بنرجی نے یہاں ایک انتظامی میٹنگ میں الزام لگایا کہ “ایک سازش رچی جا رہی ہے اور کچھ سرحدی علاقوں میں رہنے والے تقریباً 30 فیصد ووٹروں کو نئی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ممتا بنرجی نے میٹنگ میں کہا، ’’میں عہدیداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق سب کا نام شامل کیا جائے۔ ان میں ایسے افراد کو شامل کرنا چاہیے جنہوں نے 18 سال کی عمر مکمل کر لی ہے اور مذہبی شناخت کی بنیاد پر کسی کو خارج نہیں کرنا چاہیے وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو ووٹر لسٹ کی تیاری پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ اس بات کی جانچ کی جاسکے کہ کہیں کوئی بے ضابطگی تو نہیں ہوئی ہے۔