ووٹر لسٹ کی تیاری میں تعاون پر زور

   

سنگا ریڈی میں سیاسی نمائندوں و عہدیداروں کا اجلاس، کلکٹر کا خطاب
سنگا ریڈی 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں ڈاکٹر شرتھ ضلع کلکٹر نے ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ عہدیدار اور سیاسی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف طریقے سے ووٹر لسٹ کی تیاری کے کاموں میں تعاون کرنے کی ہدایت دی اور 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوان فہرست راے دہندگان میں اپنے نام کا اندراج کروالیں 5 جنوری تک تیار کردہ ووٹر لسٹ کی جانچ کرنے پر ضلع کے پانچ حلقوں سے 47908 افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیا جارہا ہیں ان میں سے 11 ہزار 206 راے دہندے فوت ہوچکے ہیں 2 ہزار 986 راے دہندے یہاں سے دوسرے مقام منتقل ہو چکے ہیں 33 ہزار 716 ووٹرس دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کی شناخت کی گئی، جانچ کے دوران تفصیلات معلوم ہوئی ہیں، کلکٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹ سے نکالے گئے ناموں کی دوبارہ اس خصوص میں جانچ اور تصدیق کی جا رہی ہے ۔