ووٹوں کی خاطر جھوٹ بولنے والی جماعتوں پر عوام بھروسہ نہ کریں

   


نئے آسرا پنشن استفادہ کنندگان میں پنشن کارڈس کی تقسیم ۔ ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی زیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے ووٹوں کی خاطر جھوٹ بولنے والی پارٹیوں پر بھروسہ نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ ضلع سدی پیٹ کے کونڈاپا کا منڈل میں چند ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس کے بعد آسرا پنشن کے نئے استفادہ کنندگان میں پنشن کارڈس کی تقسیم کے بعد خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ ایک وہ بھی زمانہ تھا جب ٹینکرس کے ذریعہ تالاب بھرے جاتے تھے تاہم اب تلنگانہ میں تالاب لبریز ہیں ۔ پانی کی کہیں قلت نہیں پائی جاتی ۔ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ ضلع سدی پیٹ کے عوام کو پینے کا اور فصلوں کو پانی سربراہ ہورہا ہے ۔ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات پر اپوزیشن پر جھوٹی تشہیر کا الزام عائد کیا اور عوام کو اس پر بھروسہ نہ کرنے پر زور دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو ملک بھر میں کسانوں کو مفت 24 گھنٹے برقی سربراہ کررہی ہے جس سے سال میں دو مرتبہ دھان کی کاشت ہورہی ہے ۔ تلنگانہ ملک کو غذا فراہم کرنے والی ریاست میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ ماضی میں کام کی تلاش میں مزدور نقل مقام کرتے تھے اب حالت تبدیل ہوگئے ہیں دوسری ریاستوں سے مزدور تلنگانہ کو پہونچ رہے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی سے استفسار کیا کہ تلنگانہ میں جن فلاحی اسکیمات پر عمل آوری ہورہی ہے کیا وہ اسکیمات بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ہیں ۔ تلنگانہ میں نافذمفت اسکیمات کو منسوخ کرنے بی جے پی کے مطالبہ کی انہوں نے مذمت کی ۔۔ ن