ووٹوں کی چوری چھپانے کیلئے 48گھنٹوں میں قانون کا قاعدہ93تبدیل کیا گیا:نانا پٹولے

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 20 جون (یو این آئ )مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ووٹوں میں مصنوعی اضافے کو لے کر کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نانا پٹولے نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست میں غیر جمہوری طریقے سے اقتدار حاصل کیا ہے اور اس عمل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتخابی کمیشن نے مودی حکومت کے ساتھ مل کر محض 48گھنٹوں کے اندر عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قاعدہ 93میں ترمیم کر ڈالی۔ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نانا پٹولے نے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے روز شام 5 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 58فیصد تھا، لیکن اگلے دن اچانک یہ تناسب بڑھ کر 65فیصد سے تجاوز کر گیا، جو کہ تقریباً 8فیصد یعنی لگ بھگ 76لاکھ ووٹوں کا اضافہ بنتا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ووٹ کہاں سے آئے ؟
اور انتخابی کمیشن اس غیرمعمولی اضافے پر وضاحت دینے سے کیوں قاصر ہے ؟پٹولے کے مطابق جب شام 5 بجے کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو انتخابی کمیشن نے ایسی معلومات فراہم نہ کرنے کے لیے ایک نیا قانون ہی نافذ کر دیا