ووٹ شعور بیداری اجلاس کو کامیاب کرنے کی اپیل

   

ظہیرآباد میں آئیٹا کا اجلاس، جناب محمد ناظم الدین غوری و دیگر کا خطاب
ظہیر آباد۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA ظہیرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کا کل شام دفتر آئیٹا اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد منعقد ہوا جسکی صدارت مقامی صدرخواجہ نظام الدین نے کی جس میں بطور مہمان خصوصی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ملک عزیز میں پارلیمانی انتخابات کا دور رواں ہے موجودہ حالات میں فسطائی طاقتیں دندنا رہی ہیں اب ووٹ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے چونکہ ووٹ ایک امانت ہے اور ووٹ ایک طاقت ہے اس کاصحیح استعمال کرنا اور کروانا اشد ضروری ہے ان حالات میں سیکولر کردار کی اہمیت بھی بہت بڑھ گئی ہے، چنانچہ ووٹوں کو حکومتوں کی تبدیلی کا ذریعہ بنایا جائے اس اجلاس کا آغاز محمد قیصر غوری کی تلاوت وترجمانی سے ہوا۔ اختتامی کلمات آئیٹا کے مقامی صدر خواجہ نظام الدین نے پیش کیا اور اعلان کیا کہ ووٹ شعور بیداری کے ضمن میں ایک جلسہ عام بتاریخ 6 مئی بروز پیر بوقت 6بجے شام بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈظہیرآ باد زیر صدارت ایڈیٹر روزنامہ سیا ست حیدرآباد جناب محمد عامر علی خان منعقد ہوگا آپ سے شرکت کی اپیل ہے اس موقع پر اسٹیٹ مالیہ سیکرٹری سید اظہرالدین نائب صدر عمران احمد خان خازن شیخ ولی عاملہ اراکین محمد ارشاد نذیر شریف نسیم احمد محمد یداللہ محمد اقبال محمد سالار جنرل سیکریٹری مقامی جماعت محمد معین الدین ودیگر اساتذہ موجود تھے۔