ووہان میں کورونا :نظرثانی شدہ اعداد و شمار جاری

   

ووہان، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کے اصل مرکز رہے ووہان نے جمعہ کے روز متاثرین اور اموات کے نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری کئے ۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ چین کے ووہان میں جاری نظر ثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق 16 اپریل کے اواخر تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 325 بڑھ کر 50،333 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1290 بڑھ کر 3869 ہو گئی ہے ۔ کووڈ- 19 ایپیڈمک پریونشن اینڈ کنٹرول نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اعداد و شمار میں ترمیم متعلقہ ضابطوں ،قانون اور تاریخ، لوگوں اور ہلاک شدگان کے لئے ذمہ دار ہونے کے اصولوں کے تحت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے اس بات کا یقین ہوا ہے کہ کورونا کے تعلق سے معلومات شفاف اور عداد شمار درست ہیں ۔ عداد و شمار کی بے ضابطگیوں کی چار وجوہات ، جنہیں نوٹیفکیشن میں درج کیا گیا۔ کورونا کے ابتدائی دنوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے طبی وسائل اور طبی اداروں کی صلاحیت کو متاثر کیا ۔