وویکانند ریڈی کے قتل کا جرم ثابت ہو نے پر پھانسی لگالوں گا:نارائن ریڈی

   

حیدرآباد11دسمبر(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکانندا ریڈی کے سنسنی خیر قتل معاملہ پر خصوصی جانچ ٹیم کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے طلب کئے جانے پر بی جے پی کے لیڈر و سابق وزیر آدی نارائن ریڈی نے کہا کہ اگر وہ وویکانند ریڈی کے قتل کے معاملہ میں خاطی ثابت ہوتے ہیں تو وہ عوام کے سامنے پھانسی لگالیں گے ۔خصوصی جانچ ٹیم نے نارائن ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے اور پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔نارائن ریڈی،اس قتل معاملہ کے وقت اے پی کے وزیر تھے ۔وویکانند ریڈی جو اے پی کے موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے چچا تھے کا جاریہ سال مارچ میں بڑی ہی بے رحمی سے قتل کردیاگیا تھا۔اس قتل معاملہ کی جانچ میں کڑپہ پولیس نے شدت پیدا کردی تھی۔اس معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی نارائن ریڈی کو ہدایت دی گئی ہے ۔وہ کل خصوصی جانچ ٹیم کے سامنے حاضر ہوں گے ۔اس معاملہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نارائن ریڈی نے اس قتل سے بے تعلقی کا اظہار کیا۔