ایک شخص کی ہلاکت پر عوام کا احتجاج ، پولیس عوام کو سمجھانے میں کامیاب
حیدرآباد ۔ 11جنوری ( سیاست نیوز) ٹرین حادثہ میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرانے شہر میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ برہم عوام جو ریلوے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، پولیس کی جانب سے مداخلت کرتے ہوئے عوام کو قابو میں کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مغلس کالونی کے نوجوان فرید کی ٹرین حاثہ میں موت ہوگئی اور ریلوے گینگمین کی مبینہ لاپرواہی کے سبب نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ۔ مقامی عوام جو کافی عرصہ سے ریلوے کراسنگ پر چوکسی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس حادثہ کے بعد مقامی عوام برہم ہوگئے اور کثیر تعداد میں وٹے پلی ریلوے کراسنگ پر جمع ہوکر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا ۔ مقامی عوام نے گینگمین معطل کرنے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کثیر تعداد میں جمع مقامی عوام نے نوجوان کی ہلاکت پر ریلوے حکام کو ذمہ دار قرار دیا ۔عوام کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے مائیلاردیو پلی پولیس میدان میں اترکر عوام کو پُرامن رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے عوام سے بات چیت کی اور انہیں احتجاج سے دستبردار کروایا ۔ نوجوان فرید جو اپنی موٹر سیکل پر ریلوے بریج کو عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔اس حادثہ کے دلخراش مناظر مقامی عوام میں برہمی کا سبب بن گئے ۔ اس حادثہ کے بعد فرید کے افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ فرید کا ایک دو ماہ کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس علاقہ سے خواتین و ضعیف شہریوں اور اسکولی بچوں کا گزر ہوتا ہے ۔ اس سنگین عوامی مسئلہ پر ریلوے حکام کی مسلسل لاپرواہی عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے ۔ مقامی عوام نے فوری طور پر اس ریلوے بریج کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ ع