٭ گجرات کے شہر وڈودھرا میں گارڈنس اور پارک کو کھول دیا گیا ہے۔ صبح چہل قدمی کرنے والے اور دوڑ لگانے والوں کیلئے آج کا دن جشن کا تھا۔ پارکس کی کشادگی پر عوام نے آتشبازی کرتے ہوئے اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔ وڈودھرا کے سیاجی باغ گاڈرن میں جشن کا منظر دیکھا جارہا تھا۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ عوام پارکوں کی کشادگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹاخے چھوڑ رہے ہیں۔ عوام کی اس حرکت کو سوشل میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا ہیکہ ہاں اب ہمیں پارکس اور گارڈنوں میں تازہ ہوا نصیب ہوگی چلو انہیں آلودہ کرتے ہیں۔ ایک اور ٹوئیٹر یوزر نے لکھا کہ کوروناوائرس بھی جشن منارہا ہوگا۔