وکلاء برادری کی سماج میں اہمیت ، غریب عوام کی مدد کرنے کی خواہش

   

نرمل ۔ 14 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی دفتر سیاست نرمل میں ریاست تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے صدرنشین طاہر بن حمدان نے نرمل کے نوجوان ایڈوکیٹ گزشتہ سال سے پیشہ وکالت سے وابستہ ہوکر نرمل میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج طاہر بن حمدان کی نرمل آمد پر محمد افتخار الدین ایڈوکیٹ نے ان سے ملاقات کی۔ طاہر بن حمدان نے ایڈوکیٹ محمد افتخار الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی اور انہیں مشورہ دیا کہ غریب عوام جو غیرضروری مقدمات میں پھنسے ہوئے ہوں، ان کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر ہمیشہ ان کی مدد کو تیار رہیں۔ اپنے پیشہ سے انصاف کرتے ہوئے غریب عوام کی مدد کریں کیونکہ سماج میں وکلاء برادری کی کافی اہمیت ہے۔ اس موقع پر نظام آباد کانگریس کے قائدین گنگاریڈی، سعید بن حمدان کے علاوہ نرمل کے سینئر کانگریس قائد انیس احمد خاں ڈیویژنل رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل سید اسمعیل ناصر، سید جلیل ازہر سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست موجود تھے۔