نئی دہلی، 7 ستمبر (یواین آئی) بار کونسل آف انڈیا کی طرف سے تحریک واپس لینے کا پیغام ملنے کے باوجود دہلی کی تمام ضلع بار اسوسی ایشنز کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے واضح کیا ہیکہ وکلاء اپنے موقف پر قائم رہیں گے ۔ کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہیکہ پیر سے تمام وکلاء عدالتوں میں کام سے دور رہیں گے اور یہ ہڑتال اور بھی شدید شکل میں جاری رہے گی۔ہفتہ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے احاطے میں منعقدہ میٹنگ میں وکلاء نے پولیس افسران کی جانب سے تھانوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گواہی دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ کمیٹی کا کہنا ہیکہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ سماعت کیلئے عدالت میں پولیس اہلکاروں کی جسمانی موجودگی لازمی ہے۔
ساکیت کورٹ ایڈوکیٹ ویلفیئر کمیٹی کے صدر وشال شرما نے کہا کہ یہ قدم عدلیہ اور عام لوگوں کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے ۔دوارکا کورٹ بار کونسل کے رکن ایڈوکیٹ ابھیجیت مشرا نے بتایا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر سے تمام وکلاء عدالتوں میں کام کرنے سے دور رہیں گے ۔