وکلا کو اسٹائی فنڈ،اے پی حکومت نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے

   

حیدرآباد29 اکتوبر (یواین آئی) آندھراپردیش حکومت نے انتخابی منشور کی تکمیل کی سمت ایک اور اہم قدم بڑھایا ہے ۔حکومت جونیر وکلا کو ماہانہ پانچ ہزار روپئے کا اسٹائی فنڈ دیگی جس کیلئے پالیسی،طریقہ کار اور رہنماخطوط کا اعلان کیاگیا ۔ اس اسکیم وائی ایس آرنیستم کو وکلا کے قومی دن کے موقع پر 3دسمبر کو متعارف کیاجائیگا۔یہ اسکیم وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی اختراع ہے ۔حکومت وکلا کو پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد اس اسکیم کے تحت فراہم کریگی۔اہل امیدوار ویب سائٹ سے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے قانون کی ڈگری، برتھ سرٹیفکیٹ اور حلف نامہ اپ لوڈ کیاجائے جس میں بارکونسل کے رجسٹریشن کی تفصیلات ہوں اور سینئر وکیل سے اس کی تصدیق کروائی جائے ۔