گنٹور (آندھراپردیش) 3اگست (پریس نوٹ) وگنان فاؤنڈین فار سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ (ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی) وادلامدی نے ہفتہ 2 اگست 2025ء کو VFSTR کانوکیشن ہال میں اپنی 13 ویں کانووکیشن تقریب منعقد کی۔ آندھراپردیش کے گورنر سید عبدالنذیر نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کانووکیشن سے خطاب کیا جس نے طلبہ کو بہترین کارکردگی، اختراع اور معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ باوقار تقریب کے ایک حصہ کے طور پر یونیورسٹی نے 3 ممتاز شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں عطا کی جن میں چنتل پتی سرینواس راجو، بانی iLabs گروپ، حیدرآباد، اشوک اٹلوری، منیجنگ ڈائرکٹر، زین ٹیکنالوجیز، حیدرآباد، ڈاکٹر کومندوری اور میوزک اکیڈیمی کے بانی سنگیری، کمپوزر لیوبیکس شامل ہیں۔ تعلیمی قابلیت کے ایک اہم اعتراف میں 27 نمایاں طلباء کو ان کی متعلقہ شاخوں میں سرفہرست رہنے پرگولڈ میڈلس سے نوازا گیا۔ سرفہرست کامیابی حاصل کرنے والوں میں سی عبدالکلام تھے جنھوں نے میکانیکل انجینئرنگ میں 9.01 کا نمایاں سی جی پی اے حاصل کیا۔ کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کا اعزاز بھی دیا گیا۔ ڈگریاں، تمغے اور بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی فارم اور دیگر سمیت تمام پروگراموں کے طلباء کو ڈگریوں کی تقسیم عمل میں آئی۔