نئی دہلی۔ ایک ایسے وقت میں جب چین کے وہان شہر میں کرونا وائرس کی وباء کے سبب ہندوستانی پھنسے ہوئے تھے اور ہندوستان نے فیصلہ کیاتھا کہ وہاں پر ملک کا ایک بچاؤ دستہ روانہ کرے گا‘
سارجنٹ پرویز ایک مسلم ان لوگوں میں سے ایک تھے جنھوں نے اس چیالنج کو تسلیم کیاتھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سارجنٹ پرویز سے بات کی ہے۔
ان کے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیراعظم نریند رمودی نے بحران کے وقت میں سارجنٹ پرویز کی اپنے ملک کے لوگوں کو وہان شہر سے بچاکر لانے والے ٹیم کا حصہ بننے پر ستائش کی
جب نریندر مودی نے وہان شہر میں بچاؤ کاموں کے دوران اپنا تجربہ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتو سارجنٹ پرویز نے انکشاف کیاکہ وہ غازی آباد ائیرفورس اسٹیشن میں ایک میڈیکل اسٹنٹ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب ان کے اسپتال کو یہ مشن پورا کرنے کی ذمہ داری دی گئی اور انہیں اس ٹیم کا حصہ بنایاگیاتو اس مشکل وقت میں اپنے ملک کے لوگوں کو بچاکر لانے کے اس کام پر مامور کئے جانا ان کے لئے ایک فخرکا احساس پیدا کررہاتھا
۔ انہو ں نے بناء کسی ہچکچاہٹ کے اس کو تسلیم کرلیا تاکہ وہ اپنے پھنسے ہوئے بھائیوں او ربہنوں کو بچاکر لاسکے۔
وہ وہاں پر گئے اور وہان شہر میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو حفاظت کے ساتھ نکال کر لے ائے۔پرویز نے مزید جانکاری دی ہے کہ وہاں پر 112لوگ تھے۔
جیسے ہی بس انہیں لے جانے کے لئے پہنچی وہ جذباتی ہوگئے‘ کچھ تصویریں لے رہے تھے‘ کچھ ہاتھ ہلارہے تھے اور کچھ ان سے گلے مل رہے تھے جو ان کے پیچھے چھوٹ گئے تھے
۔ ملک کے لئے خود کو جھونکنے دینے پر نریندر مودی نے پرویز کی ساری فیملی کی ستائش کی۔
انہوں نے کہاکہ آپ جیسے کرم ویوروں کا شکر گذار ہوں اور میں امید کرتاہوں کہ ہم اس کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ضرور جیت حاصل کریں گے