وہ دن دور نہیں جب لوگ ہندوستان میں تیار ہوائی جہاز میں سفر کریں گے :مودی

,

   

نئی دہلی/بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ آج ہندوستان کی ہوابازی کا بازار پوری دنیا میں عروج پر ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے لوگ دیسی ساختہ طیاروں میں ہی سفر کررہے ہوں گے ۔کرناٹک کے شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر ملک کے ہوابازی کے شعبے کو چند شہرون تک محدود رکھنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کی حکومت نے اب صورتحال بدل دی ہے ۔ آج نو برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے اور عام آدمی بھی سستی پروازوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ بوئنگ اور ایئربس سے سیکڑوں نئے طیارے خریدنے کے ایئر انڈیا کے سودے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس کی قیادت والی پچھلی حکومتوں پر صرف چند بڑے شہروں تک ہوائی رابطے کو محدود کرنے اور حکومت کے زیر کنٹرول ایئر انڈیا کو نقصانات اور اس طرح کے دیگر منفی اثرات کی باتوں کیلئے ہی خبروں میں رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکمرانی میں ایئر انڈیا کی بات صرف منفی باتوں کیلئے کی جاتی تھی، آج اس کا دنیا کے ہوابازی کے شعبے میں نئی بلندیوں کی طرف بڑھنے کا تذکرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا جو نیا طیارہ لے رہی ہے اس پر ہندوستان کے ہزاروں نوجوانوں سے بات چیت کی جائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ ایئر انڈیا نے امریکہ کی بوئنگ کمپنی اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 70 ارب ڈالر کے 470 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ ان کے لیے اسے عملے کے پانچ ہزار سے زائد ارکان کی ضرورت ہوگی۔ مودی نے کہا کہ آج بھی یہ طیارے بیرون ملک سے خریدے جا رہے ہیں، لیکن وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کے شہری میڈ ان انڈیا طیاروں میں سفر کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے دور میں صرف بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں پر توجہ دی جاتی تھی، چھوٹے شہروں کو بھی ہوائی راستے سے جوڑا جائے ، یہ کانگریس کی سوچ میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، ”غریبوں کے لیے کام کرنے والی بی جے پی حکومت نے حالات کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ چپل پہنے ہوئے شخص کو بھی ہوائی سفر کرنے کے قابل ہونا چاہیے ۔ اسی لیے ہم نے بہت کم قیمتوں پر ٹکٹ پیش کرنے کے لیے اڑان اسکیم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلی بار عام آدمی بھی ملک میں ہوائی سفر کر رہا ہے اور نئے ہوائی اڈے کے ساتھ شیوموگا بھی اس کا شاہد بنے گا۔ شیوموگا ہوائی اڈہ قدرتی حسن کے اس علاقے میں ترقی کے نئے امکانات کھولے گا۔ انہوں نے ہندوستان میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی ہندوستان کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ ان کی حکومت بننے سے پہلے ملک میں 74 ہوائی اڈے تھے ، بی جے پی حکومت نو برسوں میں مزید 74 ہوائی اڈے بناچکی ہے ۔وزیر اعظم نے شیوموگا میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے علاوہ 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے وزیر اعلی بسوراج بومئی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی موجودگی میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نئے ہوائی اڈے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے یدی یورپا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ‘آج ایک بار پھر مجھے کرناٹک کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا۔ آج شیوموگا کا اپنا ہوائی اڈہ ہے ۔ ایک پرانا مطالبہ آج پورا ہوا۔ اس ہوائی اڈے کو بہت شاندار اور خوبصورت بنایا گیا ہے جو کرناٹک کی ثقافت اور ٹیکنالوجی کے سنگم اور نوجوانوں کی امنگوں کی پرواز کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کرناٹک میں کچھ ریلوے پروجیکٹوں اور ہر گھر کے نل کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ آج میں کرناٹک کے مقبول لیڈر یدی یورپا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی کرناٹک کے عوام اور کسانوں کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ قانون ساز اسمبلی میں ان کی حالیہ تقریر ہم سب کے لیے متاثر کن ہے ، انھوں نے ایک خیال کے لیے زندگی اور جوانی کے 50-60 سال صرف کیے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں کرناٹک کی ترقی ترقی کے رتھ پر چل پڑی ہے ۔ گاڑی ہو یا حکومت، اگر اس میں ڈبل انجن ہو تو اس کی رفتار کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔ ڈبل انجن والی حکومت نے ریاست میں ایک اور تبدیلی لائی ہے ۔ یہ حکومت ترقی کو چند شہروں سے لے کر گاؤں، ٹائر 3 اور ٹائر 2 شہروں تک لے گئی ہے ۔ وزیر اعظم شیو موگا سے بیلگاوی تک کا سفر کریں گے اور پی ایم کسان کی 13ویں قسط کی تقریباً 16,000 کروڑ روپے کی رقم جاری کریں گے اور 2,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے ۔