وہ فٹبال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے

   

سلوواکیہ: دنیا میں ایک فٹبال اسٹیڈیم ایسا بھی ہے جہاں باقاعدہ ریل کی پٹری بچھی ہے اور وہاں سے دخانی (اسٹیم) انجن والی ٹرین بھی گزرتی ہے۔سلوویکیہ میں شوقیہ کھلاڑیوں کا ایک فٹبال کلب ٹی جے ٹیٹران سیئرنی بیلوگ کے نام سے قائم ہے۔ اس میدان میں تواتر سے فٹبال مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اگرچہ اس قصبے کی آبادی صرف 5100 ہے لیکن اکثریت فٹ بال کی شوقین ہیں۔تاہم فٹ بال کلب اور اسٹیڈیم کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ 2015 میں یہاں کی ایک ویڈیو بنائی گئی تو وہ بہت مقبول ہوئی ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ ایک دخانی ٹرین ہے جو موسمِ گرما میں سیاحوں کو لیکر عین اسٹیڈیم کے درمیان سے گزرتی ہے۔