ویب سائیٹ بنانے اور ملک بنانے میں فرق

,

   

نتیانندا کیخلاف حکومت کا بیان، پناہ دینے ایکوڈور کی تردید
نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجی امور کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ خودساختہ گاڈمین نتیانندا کے پاسپورٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور نئے پاسپورٹ کیلئے ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ۔ رویش کمار نے کہا کہ ایک ویب سائیٹ قائم کرنے اور ایک ملک قائم کرنے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے ۔ اگر نتیانندا نے اپنا خود کا ایک ملک بنالیا ہے تو اس کا نام کیلاسا رکھا گیا ہے اور یہ ایکوڈور کے قریب ہے ۔ اس طرح کا بیان خیالی ہے ۔ ایکوڈو رکی حکومت نے وضاحت کی کہ اس نے نتیانندا کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے اب وہ ہیتی کی طرف کوچ کررہا ہے ۔

نتیانند کا پاسپورٹ منسوخ، لاپتہ
٭ نئی دہلی : وزارت خارجہ نے جمعرات کے دن کہاکہ اسے عصمت ریزی کے ملزم خود ساختہ مذہبی رہنما نتیانند کا پتہ نہیں معلوم، تاہم ترجمان رویش کمار نے توثیق کی کہ نتیانندا کا ہندوستانی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ہے۔ اس نے ایک خانگی جزیرہ خرید کر اس کا نام کیلاشا رکھا اور نیا ملک قائم کیا ہے۔