ویب چیانل کا رپورٹر جبراً وصولی کے الزام میں گرفتار

   

حیدرآباد۔ بلارم پولیس نے ویب چیانل کے رپورٹر کو جبراً وصولی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر بھاسکر کے مطابق ایرہ کنٹہ کا ساکن 33 سالہ سالم بن عبدالرب یافعی سچ نیوز میں خدمات انجام دیتا تھا جس کو نکال دیا گیا تھا۔ اس نے54 نیوز کے نام سے اپنا ویب چیانل شروع کیا اور عوام کو مبینہ طور پر ہراساں کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے علی بن خلیفہ اور محمد بن سلمان کو لینڈ گرابر کے طور پر پیش کرنے کی دھمکی دے کر ان سے 85 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ شکایت پر پولیس نے تحقیقات کے بعد سالم یافعی کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔