چینائی: صندل کی لکڑیوں کے اسمگلر ویرپن کے بھائی مادھاین کی سیلم گورنمنٹ ہاسپٹل میں حرکت قلب بند ہوجانے سے موت ہوگئی ۔ مادھاین حود بھی ایک فاریسٹ آفیسر کے قتل کے جرم میں 1987 ء سے سزائے عمر قید کاٹ رہا تھا ۔ یکم مئی کو اس کے قبل پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد اسے سیلم جنرل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ ویرپن ٹاملناڈو اسپیشل ٹاسک فورس کے آپریش میں 18 اکتوبر 2004 ء کو مارا گیا تھا۔