سینٹ لوشیا: آندرے رسل (51) کی طوفانی نصف سنچری کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز اوبید مَیککائے ( 26 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی20 مقابلے میں ہفتے کے روز 18 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 145 رن بنائے ۔ رسل نے 28 گیندوں پر 51 رن میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ اوپنر لینڈل سیمنس نے 28 گیندوں پر 27 رن میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلووڈ نے چار اوور میں محض 12 رن دے کر تین وکٹ لیے جبکہ میشل مارش نے 26 رن پر دو وکٹ پائے ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 11 ویں اوور میں چار وکٹ پر 105 رن کی بہترین حالت سے 16 اوور میں 127 رن پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کے لیے میشل مارش نے 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے جبکہ اوپنر مَیتھیو ویڈ نے محض 14 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 33 رن کی شراکت داری کی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے مَیککائے نے 26 رن پر چار وکٹ نکالے جس کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا جبکہ ہیڈن والش نے 23 رن پر تین وکٹ حاصل کیے ۔