کراچی ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے کہا ہے کہ دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اورکرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان دسمبر کے ٹور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے کہا ہیکہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ سہ رخی سیریز کے لیے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔