ویشنو دیو ی مندر میں ہوئی بھگدڑ میں 12کی موت 14زخمی

,

   

بغیر اجازت نامہ کے ویشنو دیو بھون میں بھگتوں کے بڑی تعدادمیں داخلہ کے بعد یہ بھگدڑ کاواقعہ پیش آیاہے۔
جموں۔جموں کشمیر کے ریسائی ضلع میں ماتا ویشنو دیو ی مندر میں ہفتہ کے روز ہوئی بھگدڑ میں بارہ لوگوں کی موت اور 14زخمی ہوئے ہیں۔

مندر عہدیداروں کاکہنا ہے کہ بغیر اجازت نامہ کے ویشنو دیو بھون میں بھگتوں کے بڑی تعدادمیں داخلہ کے بعد یہ بھگدڑ کاواقعہ پیش آیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”بڑی تعداد میں بھگت نئے سال کے پیش نظر اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے مندر میں داخل ہوگئے۔ آج 2.45اے ایم کے قریب میں بھگدڑ کاواقعہ رونما ہوا ہے۔

یہ واقعہ مندر کے اہم حصہ کے باہر ہوا ہے۔ حکومت کے سینئر عہدیداران اور مند ر بورڈ کے ممبران بھی موقع پر موجود تھے“۔

YouTube video
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ”وزیراعظم نریندر مودی ذاتی طور پر ربچاؤ اورراحت کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں“۔

مودی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ”ماتا وشنودیوی بھون میں پیش ائے بھگدڑ میں لوگوں کی موت سے کافی گہرا غم ہوا ہے۔ متوفیوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت۔

زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں۔ جموں کشمیر کے ایل جی‘ منسٹر اور بی جے پی کے ریاستی صدر سے بات ہوئی اور حالات سے آگاہی حاصل ہوئی ہے“۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزیراعظم نیشنل ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لئے فی کس دو لاکھ روپئے کااعلان کیاہے۔

مذکورہ پی ایم او نے کہاکہ بھگدڑ میں مرنے والوں کے افراد خاندان کو یہ دولاکھ روپئے کی رقم ادا کی جائے گی
۔ پی ایم کے دفتر نے مزید کہاکہ زخمیوں کو 50,000روپئے فی کس دئے جائیں گے۔