ویلوٹ کے ملبوسات

   

موسم سرما کے ملبوسات میں ویلوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ویلوٹ کے ملبوسات خوبصورتی اور نزاکت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ سردی سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔گہرے رنگوں پر نفیس کڑھائی اور آنچل اور دامن پر لگے نازک اسٹونز ویلوٹ ملبوسات کو بارونق اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں۔اگر آپ بھی جدید فیشن کے مطابق ویلوٹ کا لباس تیار کروانا چاہتی ہیں تو اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کا انتخاب کریں۔ ویلوٹ پر گہرے رنگ زیادہ خوبصورت لگتے ہیں لہٰذا آپ سیاہ،سبز یا وائلٹ رنگ سے منفرد اور اچھوتا احساس حاصل کر سکتی ہیں۔ اگر آپ مکیش یا زردوزی کا کام کروانا چاہتی ہوں تو بہت ہلکا سا،نازک اور نفیس کام کروائیں کیونکہ بھاری بھرکم لباس شخصیت کو بوجھل کر دیتا ہے۔ شرٹ فیشن کے مطابق درمیانے سائز کی سلوائیں تقریبات میں شرکت کیلئے آپ گھیر والی فراک یا پیپلم اسٹائل بھی اپنا سکتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ویلوٹ کا لباس نہیں ہے تو آپ شیفون،جارجٹ یا نیٹ کے ساتھ ویلوٹ شال کے ذریعے اپنی تقریبات کو خوبصورت بنا سکتی ہیں اس سال موسم سرما میں ویلوٹ فیبرک (Fabric Velvet) خواتین میں خاصا مقبول رہے گا مگر قدرے ماڈرن اور نئے ٹرینڈ کے ساتھ۔اکثر خواتین سردیوں میں ’’ویلوٹ‘‘ کے جوڑے تو پہنتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی سمارٹ نیس کی وجہ سے (Smartness)’’ ویلوٹ ‘‘نہیں پہننا چاہتیں تو سلکا آرگینز (Silk Organza) اور شیفون کے ڈریسز کے ساتھ گہرے رنگوں میں ویلوٹ کی شال اوڑھ لیں۔خواتین شادی یا دیگر تقریبات کی مناسبت سے ہلکے پھلکے کامدار ڈریسز کے ساتھ ’’ویلوٹ شال‘‘پر بھاری کامدار میٹیریل استعمال نہ کریں۔کیونکہ’’ ویلوٹ فیبرک‘‘ بھی بھاری ہی ہوتا ہے۔اور اگر اس کی سجاوٹ کیلئے بھی بھاری کام کروایا جائے تو ان شالز کو سہولت سے ’’کیری ‘‘کرنا مشکل ہوجاتاہے۔خشک موسم کی مناسبت سے ’’ ویلوٹ شالز‘‘کیلئے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کی اسٹائل اسٹیٹ منٹ کو بہتر بنا دے گا۔