ویلڈنگ سیلنڈر دھماکہ میں زخمی شخص کی موت

   


حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ یوسف نگر میں جمعرات کو ویلڈنگ سلینڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والا ایک شخص جانبر نہ ہوسکا۔ 28 سالہ محمد منصور ساکن پنی پورہ کاروان اپنے دوست شیر علی کے ہمراہ علاقہ ٹپہ چبوترہ میں آٹو اسکراپ کا گودام چلاتا تھا اور جمعرات کو ویلڈنگ سلینڈر کے دھماکہ میں دونوں زخمی ہوگئے تھے جس میں محمد منصور شدید طور پر جھلس گیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا۔ محمد منصور آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردی۔ ب