بھوپال: مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے خواتین ریزرویشن بل میں دیگر پسماندہ طبقات کے معاملے پر غوروخوض کرنے کے لئے اس طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔اس کی جانکاری خود بھارتی نے سوشل میڈیا پر دی۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کو بھی راجیہ سبھا میں مکمل اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا ۔ اب اگر پسماندہ طبقات کو جگہ دینے کیلئے ایک اور ترمیم کا راستہ تلاش کرنا ہے ، اسلئے بھوپال شہر اور اس کے آس پاس کے پسماندہ طبقات کے سرکردہ لیڈروں سے بات چیت کی گئی۔ اس کے بعد 23 ستمبر کو ایک اور بڑا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔