ویمنس ریزورشن بل میں ”او بی سی کیلئے کوٹہ‘‘ نہیں مقرر کرنے پر بی جے پی کی اومابھارتی ”مایوس“۔

,

   

مذکورہ ائینی ترمیم بل لوک سبھا میں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے متعارف کروایاہے۔


بھوپال۔بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی نے کہاکہ لوک سبھا او رریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33فیصد تحفظات فراہم کرنے والے بل میں دیگر پسماندہ طبقات کی خواتین کے لئے علیحدہ کوٹہ مقرر نہیں کرنے پر وہ مایوس ہیں۔مذکورہ ائینی ترمیم بل لوک سبھا میں بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے متعارف کروایاہے۔

بی جے پی کی معروف او بی سی لیڈر بھارتی نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”میں خوش ہوں خواتین تحفظات بل متعارف کروایاگیاہے مگر میں کچھ افسردہ محسوس کررہی ہوں کیونکہ یہ او بی سی خواتین کے لئے ریزورشن کے بغیر آیاہے۔

اگر ہم اوبی سی خواتین کے تحفظ کو یقینی نہیں بنائیں گے تو پھر بی جے پی پر ان کا بھروسہ ختم ہوجائے گا“۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے یادلایا کہ اسی طرح کا بل جب لوک سبھا میں پیش کیاگیاتھا تب وہ اس کے خلاف میں کھڑی تھیں‘ او ربعد میں وہ اسٹانڈنگ کمیٹی کو بھیجا گیاتھا۔ بھارتی نے مزیدکہاکہ جب اوبی سی کے لئے کچھ کرنے کا وقت آیاتو ”ہم پیچھے ہٹ گئے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم اس کا خیال رکھیں گے۔

آج صبح میں نے وزیراعظم کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے اور بل متعارف ہونے تک خاموشی اختیا ر کرلی ہے۔

مجھے بڑی مایوسی ہوئی جب میں نے مذکورہ بل میں اوبی سی کے تحفظات نہیں دیکھے ہیں۔ اورمزید کہاکہ ”مجھے مایوسی ہوئی تھی کیونکہ یہ پسماندہ طبقے کی خواتین کے لئے ایک موقع تھا جو ہم نے انہیں نہیں دیاہے“۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے مسلم خواتین کو بھی کوٹہ کے فائدہ سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے۔