ویمنس ڈے : خواتین کیلئے گلابی ڈیسک کا آغاز

   

نئی دہلی : خواتین کے عالمی دن کے موقع پرایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے دہلی سینٹرل ریجنل آفس نے خواتین صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گلابی ڈیسک شروع کیا ہے ۔ ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر آلوک یادو نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن، دہلی (وسطی) نے آزادی کا امرت مہوتسو اور ویمنز ویک کے تحت خواتین کے لیے ایک خصوصی امدادی مرکز قائم کیا ہے ۔گلابی رنگ میں رنگے اس پینل پر ایک خواتین ملازم خواتین کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 مارچ تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم میں خواتین کے پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن کے کلیمز کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین کی ای نامزدگی بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈیسک پر صرف خواتین ورکروں کوتعینات ہیں۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ ای نامزدگی بہت ضروری اوراہم ہے ۔ اس سے صارفین کے پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن کے کلیمزکو آسان بنایا سکتا ہے ۔