ویمن یونیورسٹی میں ’ فیملی ، میرج کونسلنگ ‘ کے نام سے نیا کورس متعارف

   

خاندانی رشتوں کی اہمیت ، میاں بیوی کے تنازعات ، غلط فہمیوں اور اختلافات کو دور کرنے میں معاون و مددگار
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ویمن یونیورسٹی نے خاندانی رشتوں شادی کے پاک بندھن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی تعلیمی کورسیس دستیاب کرایا ہے ۔ چار سال قبل لڑکیوں کے لیے ’ فیملی میرج کونسلنگ ‘ کے نام سے یہ کورس شروع ہوا تھا ۔ اس کورس کی تعلیم مکمل کرنے والی شخصیت کی نشوونما کے ماہر بنتے ہیں جو میاں بیوی اور سسرال والوں کے درمیان غلط فہمیوں ، اختلافات اور انانیت کو دور کر کے رشتوں کے قدروں کی وضاحت کرتے ہیں ۔ اس سال ڈگری کی تعلیم مکمل کرنے والے پی جی ڈپلومہ کورسیس کے اہل ہوں گے ۔ کم از کم 30 اور زیادہ سے زیادہ 100 امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا ۔ ابتداء میں صرف لڑکیوں کو داخلے کی اجازت تھی اب سب کو داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ آن لائن میں یہ کورس دستیاب ہے ۔ کورس مکمل کرنے والے 90 سے زائد افراد کو روزگار کے موقع حاصل ہوئے ہیں ۔ ریاست کے پولیس اسٹیشنس اور شی ٹیموں میں خدمات انجام دینے کے لیے ماہر نفسیات میں بطور کونسلر کام کرنے والوں کے لیے فیملی اینڈ میرج کونسلنگ میں ڈپلومہ کورس کی ضرورت ہے ۔ اس کورس کی تعلیم حاصل کرنے والے کو میاں بیوی اور خاندان کے افراد کے نفسیاتی مسائل جاننے اور ان پر دوسروں کے دباؤ کے اثر و رسوخ کا اندازہ کرنے کے ساتھ قوانین کے بارے میں بھی سکھایا جاتا ہے ۔ سسرال کے درمیان تنازعات شوہر اور بیوی کے خاندانی کے افراد کے درمیان جائیداد کے تنازعات کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کی ان میں صلاحیتیں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ براہ راست مشاہدے کے ذریعہ آگاہی بڑھانے کے لیے تین ماہ تک عملی تربیت دی جاتی ہے ۔ طالبات اور خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشنس اور بھروسہ کیندر میں کونسلنگ ڈیسک پر بھیجا جارہا ہے ۔ اس کورس کی اہمیت میں اصافہ ہونے سے آن لائن میں کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ کورس کے کوآرڈینٹرس ڈاکٹر روی کمار پروفیسر ونیتا رائے نے بتایا کہ اس کورس کی موجودہ صورتحال میں اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا ، بینکوں ، محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ عہدیدار اور وکلا اس اس کورسیس کی تربیت کے لیے اپنی دلچسپی دیکھا رہے ہیں ۔۔ 2