وینا اور وانی کا ایس ایس سی امتحانات میں بہتر مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : جڑواں بہنیں وینا اور وانی نے ایس ایس سی امتحانات میں ٹاپ گریڈ مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 9.3 جی پی اے اور 9.2 جی پی اے نمبرات حاصل کیا ہے ۔ وینا اور وانی نے مارچ میں منعقدہ امتحانات کے پہلے تین امتحانات تحریر کیا تھا جنہیں سنٹر میں علحدہ ہال ٹکٹس جاری کئے گئے تھے ۔ ان کا امتحانی سنٹر پرتیبھا ہائی اسکول واقع مدھورا نگر تھا ۔ جوڑواں بہنوں کو ایک خصوصی گاڑی میں سنٹر لیجایا گیا تھا ۔ وینا اور وانی کی خواہش ہے کہ وہ انٹر میڈیٹ بھی کریں ۔ اور ان انٹر میڈیٹ میں میتھامیٹکس ، اکنامکس اور کامرس مضامین کا انتخاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ مستقبل میں کمپیوٹر کورسیس بھی سیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ ان کے ایس ایس سی امتحانات میں بہتر مظاہرہ پر ہر کوئی ان کی ستائش کی ہے ۔۔