وینزوئیلا میں بجلی مراکز کی سیکورٹی کیلئے فضائی نگرانی، سبھی کام کاج ٹھپ

   

کراکس، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا حکومت نے بجلی کی فراہمی میں ز بردست رخنہ کے بعد توانائی کے نظام کی حفاظت اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے فضائی نگرانی شروع کی ہے ۔ وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے صحافیوں کو بتایا کہ وینزویلا کی سیکورٹی فورسز نے بجلی کی فراہمی مراکز کی حفاظت کے لئے فضائی نگرانی مہم شروع کی ہے اور سیکورٹی فورسز نے تمام اہم ٹھکانوں پر سیکورٹی کمان سنبھال لی ہے ۔ونیزویلا کے صدر نکولس مادرو نے امریکہ پر وینزویلا کے خلاف توانائی جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا ہے ، حالانکہ امریکہ نے اس میں اپنا کردار ہونے سے انکار کیا ہے ۔دریں اثناء بجلی کے بحران کی وجہ سے تعلیمی اداروں سمیت دیگر کام کاج اور سرگرمیاں بھی پیر کو ملتوی کردی گئیں۔وزیر مواصلات جارج راڈرگس نے مقامی میڈیا وی ٹی وی کو بتایا،‘‘ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ صدر نکولس مادورو نے پیر کو سبھی تعلیمی اداروں اور دیگر کام کاج اور سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت اس بات کو یقین بنانا چاہتی ہے کہ ونیزوئیلا کے عوام پھر سے امن و سکون حاصل کریں جو مجرمانہ اور مفاد پرست عناصرین کی وجہ سے متاثر ہواہے ۔ان سیاسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔’’ اس دوران ونیزوئیلا کے وزیر صحت کارلوس الواردو نے اتوار کو بجلی میں رکاوٹ ہونے کی وجہ سے ہاسپٹل میں مریضوں کی موت ہونے سے متعلق رپورٹوں کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے حادثے کو روکنے کے لئے صحت مراکز میں 90فیصد بجلی جنریٹر لگائے گئے ہیں۔