وینکیا نائیڈو اور امیت شاہ کے دورے مختصر، اچانک نئی دہلی کو واپسی

   

حیدرآباد؍ چینائی ۔ /24 اگسٹ، ( این ایس ایس ) سابق مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے انتقال کی آج دوپہر اطلاع ملتے ہی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو ہفتہ کو یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آئی پی ایس پروبیشنرس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لینے کیلئے پہنچے تھے اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے فی الفور نئی دہلی واپس ہوگئے۔ اس طرح نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے بھی ہفتہ کو آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں اپنا سرکاری دورہ منسوخ کردیا اور اچانک نئی دہلی واپس ہوگئے۔وینکیا نائیڈو نیلور روانگی کیلئے چینائی پہنچے تھے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے ہی انہیں جیٹلی کی موت کی اطلاع دی گئی جس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر دوبارہ واپس ہوگیا اور نائب صدر جمہوریہ قریبی راج بھون پہنچ گئے جہاں کچھ دیر توقف کے بعد قومی راجدھانی روانہ ہوگئے۔