وینکیا نائیڈو اٹل اسمرتی نیاس سوسائٹی کے صدرمنتخب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 25۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کو مرکزی حکومت نے اٹل اسمرتی نیاس سوسائٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔ سوسائٹی کے فاؤنڈر ممبر رام بہادر رائے نے صدارت کے لئے ایم وینکیا نائیڈو کا نام پیش کیا۔ سوسائٹی کے دیگر ارکان بشمول وزیراعظم نریندر مودی نے نام کی تائید کی۔ وینکیا نائیڈو کی قیامگاہ پر سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ وجئے کمار ملہوترا کی جگہ وینکیا نائیڈو کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا ، جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور دیگر سینئر قائدین شریک تھے۔ وینکیا نائیڈو دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد گورننگ باڈی اور اگزیکیٹیو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ سوسائٹی نے ملک بھر میں مختلف پروگرامس منعقد کرتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی کی زندگی اور ان کے کارناموں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1