ویویکانندا ریڈی قتل کیس کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات پر زور

   

گھر کے چوروں کو سزا ضرور ملے گی ، آدی نارائن ریڈی وزیر اے پی کا بیان
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) سینئر قائد تلگودیشم پارٹی و ریاستی وزیر مسٹر آدی نارائن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ دنوں ضلع کڑپہ میں وائی ایس ویویکانندا ریڈی کے پیش آئے قتل واقعہ میں ملوث گھر کے چوروں کو بچانے اور حقائق کے بے نقاب نہ ہونے کیلئے ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کڑپہ کا شکایت کرکے تبادلہ کروایا گیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ویویکانندا ریڈی قتل واقعہ میں گھر کے ہی چوروں کو بہرصوت سزا ضرور ہوگی ۔ مسٹر نارائن ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ مقام واقعہ پر تمام ثبوتوں کو مٹانے کے اقدامات کئے گئے اور اس طرح تین چار گھنٹوں کے بعد گھر کے ہی چور اپنے آپ کو اس واقعہ سے دوری اختیار کرکے دیگر افراد پر الزامات عائد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ویویکانندا ریڈی کے قتل واقعہ کی حکومت نے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا اعلان کرنے پر حقائق کا انکشاف ہونے کے خوف سے اسپیشل انویسٹگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جبکہ سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جبکہ ویویکانندا ریڈی قتل واقعہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کی ہرگز ضرورت ہی نہیں ہے ۔ لیکن اس کیس سے بچنے کیلئے ہی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔